پاکستان میں مکئی کی فصل کی کاشت۔
میں اس کیٹگری میں اپنے بزنس کے متعلق معلومات کو شیئرکروں گا۔ میں نے انگلش میں بزنس بلاگ بھی بنایاہے براہ مہربانی اس کو بھی وزٹ کریں۔ مہربانی ہوگی شکریہ
مکئی کی کاشت:۔
میراضلع جھنگ جوکہ دو دریاؤں کے سنگم میں واقع ہےاس میں مکئی کی کاشت کی فصل کو بطورچارہ استعمال کیاجاتاہےکیونکہ جانوراس کو بہت شوق سےکھاتےہیں۔یہاں پر مکئی کوپکانے کا عمل بہت کم ہے اسکی وجہ اس کی زمین بھی ہے کیونکہ مکئی کی فصل کونارمل زمین اور نہری پانی کی بدولت ہی زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔اسی وجہ سے ہمارے ہاں پکائی کےعمل کاتناسب بہت کم ہے۔جبکہ ساہیوال اور ملتان کے اضلاع میں اسکی فی ایکڑپیداوارستر تا اسی من لی جاتی ہے جبکہ ہمارے ہاں یہ تناسب چالیس تاپچاس من فی ایکڑہے۔
مکئی کی کاشت کو بطورچارہ یاپکانے کے عمل میں مندرجہ ذیل باتیں اہم ہیں۔
1-مکئی کے لئے موزوں زمین:۔
کیونکہ ہمارے ضلع کی زمین بھی اسکی کاشت کے لئے کارآمدہےتویہاں پراکثریت جگہ پر بطورچارہ کاشت کرتی ہےپکانےکاعمل بہت کم ہے۔اسکی بوائی کے لئے زمین نارمل درکارہوتی ہےجوکہ ناں ہی ریتلی ہو اورناں ہی کلرزدہ ہو۔
2۔زمین کوتیارکرنے کا طریقہ:۔
سب سے پہلے کھیت میں پانی لگائیں اس کے بعد جب پانی خشک ہوجائے اور زمین نمی زدہ ہوتواس میں ھل چلاکربیج ڈالنے کے تیارکرلیں۔
3۔ زمین کی تیاری کے بعدکھادکااستعمال:۔
جب زمین میں ھل چلاکرتیارہوچکی ہےتواس میں ڈی اے پی ایک بوری فی ایکڑڈالیں۔
4۔ مکئی کی اقسام:۔
ہمارے ہاں زیادہ ترنیلم اور دیسی قسم کو بویاجاتاہے۔
5۔ بیج کی مقدارفی ایکڑ:۔
اگرآپ نےمکئی کو بطورچارہ کے استعمال کرناہے توفی ایکڑبیج پچاس سےساٹھ کلوڈالیں۔ اوراگرفصل کو پکانامقصودہےتوچالیس کلوفی ایکڑکافی ہے۔
6۔ بیج کی بوائی کاطریقہ کار:۔
سب سے پہلےکوشش کریں کہ بیج صحت مند اوراعلی کوالٹی کاہو۔کیونکہ بیج اورکوالٹی پیداوارکوبھی بڑھاتیں ہیں۔آپ بیج لے لیں اور عمومااس کو شام کےوقت بویاجاتاہے۔توآپ صبح سےلیکرشام تک اس کوپانی میں بھگودیں بیج کو پانی سے ناں نکالیں اور کم از کم 8 تا 12 گھنٹے تک بیج کو بھگوناچاہیے۔اس کےبعدپانی سے نکال کراس کو بودیں۔اگرآپ نے بطورچارہ کی فصل لینی ہے توہاتھ سے چھٹہ دے دیں اگراسکوپکانامقصود ہو بذریعہ ڈرل کاشت کریں۔
7۔بیج کی بوائی کے بعد پانی:۔
بیج کے بونے کے بعدکم از کم تین ہفتےتک پہلاپانی دیں۔
8۔ بیج کی بوائی کے بعدکھاد:۔
بیج کوپانی دینے کےساتھ ہی یوریاکی ایک بوری فی ایکڑکھاددیں۔
9۔ مکئی کے کیڑے:۔
ہمارےہاں زیادہ تراسکوایک ہی قسم کاکیڑاسنڈی ٹائپ لگتاہےجوکہ فصل کواندرسےکھوکھلاکرکےاسکےپتوں کو پیلاکردیناہے۔
10۔ مکئی کوکیڑے سےبچاؤ:۔
مکئی کوکیڑےسےبچاؤکےلئےمختلف سپرےدستیاب ہیں ان کوسپرےکریں۔
11۔ فصل کی پکائی کا عرصہ:۔
اگرآپ نےفصل کوبطورچارہ استعمال کرناہےتویہ تقریبا45 تا 60 دنوں تک تیارہوجاتی ہےاس کوپکانامقصودہے تو پھراس کےلئے کم ازکم تین ماہ 90 دن کا عرصہ درکار ہوتاہے۔
12۔ مکئی کے پودے کی لمبائی:۔
اس کے پودے کی لمبائی عام طورپر پانچ تا چھ فٹ تک ہوتی ہے۔
13۔ مکئی کے بھٹے اتارنا:۔
جب آپ نے فصل کو پکالیاتواب اس کواحتیاط سے اتارلیں یہ عمل ہاتھوں سے ہی ممکن ہے یہ پودے سے اسکےبھٹےہاتھوں سے علیحدہ کرلیں اور پھران کے پردوں کو بھی ہاتھوں سے علیحدہ کرلیں۔
14:- اترانے کے بعدمحفوظ:- آپ بھٹوں کو کھلی ہوادارجگہ پر رکھیں توان کے خراب ہونے کا ڈرنہیں ہے۔ آجکل مشین سے انکے گل اور دانوں کو علیحدہ کیاجاتاہےجس سے وقت کی بھی بچت ہوتی ہےنہیں تویہ کام بھی ہاتھ سے لیاجاسکتاہے۔
15۔ فصل کی اچھی قیمت وصول کرنا:۔
فصل کی اچھی قیمت وصول کرنےکے لئےآپ کو چاہیے کہ بیج صحت منداورتواناہواورفصل کی ہرسٹیپ کی اچھی طرح دیکھ بھال کرواس کو کیڑوں سے بچاؤ کے لئے سپرےاستعمال کرو اور بیج کی ایک ہی قسم کوکھیت میں پوری طرح کاشت کریں۔گل سے دانوں کے علیحدہ کرنے کے لئے مشین کا استعمال سودمندہےاس سے فصل میں ایک چمک سی پیداہوتی ہےجوکہ اس کی بہترقیمت آپ کو مارکیٹ سے دلاسکتی ہے۔اورہمیشہ بیج کوصاف ستھراکرکےمارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کریں۔
مجھے امید ہے کہ آپ ان طریقوں پرعمل کر کےزیادہ سے زیادہ پیداوارحاصل کرکےخودبھی خوشحال بنیں گے اورملک کی ترقی میں اپناکرداراداکریں گے۔ آمین ثم آمین۔ پاکستان پائندہ باد
اگرآپ کو بیج خریدنےکی ضرورت ہو یاکہ کوئی بھی زرعی اجناس کو بیچنےکاارادہ رکھتےہیں یاکہ کوئی بھی کاشت کاری کے متعلق مشکل ہے تو بغیرکسی ہچکچاہٹ کے آپ مجھےبذریعہ ای میل یاموبائل نمبرپرکال کرسکتےہیں۔
آپکی دعاؤں کا طالب
جاویداقبال
03326275833
irshadsonsseedco@gmail.com
irshadsonsseedsco.blogspot.com


